Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی بحران پر رپورٹ سیاسی قرار

شائع 06 اپريل 2020 02:02pm

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے چینی بحران رپورٹ کو سیاسی رپورٹ قرار دے دیا ، اور کہا ہمارا گروپ تحقیقاتی کمیٹی اور کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ   کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا تو چیلنج کریں گے، رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اعظم خان مسلسل وزیراعظم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی بنیادی سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم سے مسلسل رابطہ ہے، انکے ساتھ کھڑا ہوں۔